فلسطینی بچوں پر تشدد کے خلاف ملالہ یوسف زئی بھی میدان میں آگئیں

فلسطینی بچوں پر تشدد کے خلاف ملالہ یوسف زئی بھی میدان میں آگئیں

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فلسطین میں چھوٹے بچوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف ملالہ یوسف زئی نے بھی اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشرقی فلسطین پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے فضائی حملے کیے گے تھے جن میں تین بچوں سمیت بائیس افراد شہید ہوئے تھے۔ اس معاملے پر ملالہ یوسف زئی کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت اور تشدد کے خلاف عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری اقدامات اٹھائے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین پر کیے گئے حملوں کے متعلق عالمی ادارے یونیسیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ” پچھلے دو دنوں میں 37 بچوں کو حملوں کے دوران زخمی کیا گیا اور مشرقی فلسطین میں بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام بچوں کو تشدد سے دور رکھنا چاہیے اور کسی بھی وقت بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔”

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ یونیسیف کے اس پیغام کو سامنے رکھتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا لکھنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد خاص طور پر بچوں کے خلاف تشدد ناقابل برداشت عمل ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازعے نے کی بچوں کی زندگی اور ان کے مستقبل چھینے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بچوں اور دیگر شہریوں کو تحفظ دیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *