بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خلیج فارس میں امریکہ کی جانب سے ایران کے بحری جہازوں پر انتباہی فائرنگ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے رپورٹ سامنے آئی ہے کہ خلیج فارس میں مریکہ کی جانب سے ایران کی کشتیوں پر انتہائی فائرنگ انہیں پیچھے دھکیلنے کے لیے کی گئی تھی انتہائی فائرنگ سے ایران کی بحری جہاز پیچھے مڑ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کی بحری فورسز کی جانب سے ایرانی کشتیوں کو خلیج فارس میں مزید آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے انتباہی فائرنگ کی گئی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مہینے میں امریکا کی جانب سے ایران کے بحری جہازوں پر انتباہی فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایرانی بحری جہاز خلیج فارس میں آبنائے ہرمز تک پہنچ آۓ تھے۔ ایرانی بحری جہاز کا مقصد ہے طیاروں اور میزائلوں سے بھرے ہوئے امریکی جہاز کی طرف جانا تھا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز خلیج فارس میں آبنائے ہرمز میں پاسداران انقلاب کے 13 ایرانی بحری جہاز امریکی بحری جہاز کی طرف بڑھ رہے تھے۔ پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بحری جہاز امریکی بحری جہازوں سے صرف ایک سو سینتیس 137 میٹر کے فاصلے پر پہنچ چکے تھے۔ اس وقت امریکی بحری فورسز کی جانب سے وارننگ شاٹس فائر کیے گئے تاکہ ایرانی بحری جہازوں کو واپس مڑا جا سکے۔
امریکی وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بحری جہاز غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ طریقے سے حساس علاقوں میں داخل ہو رہے تھے۔ جس کی وجہ سے ایرانی جہازوں کو روکنے کے لیے وارننگ شاٹس کا استعمال کیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ وارن شاٹس فائر کرنے کے بعد ایرانی بحری جہاز واپس مڑ گئے تھے۔