ذرائع کے مطابق بلکہ پاکستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی کرونا وائرس میں مبتلا مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈو آپریشن سینٹر این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا تمام مریض نارمل حالت میں ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈو آپریشن سینٹر اینڈ سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی حالت کے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک پاکستان میں کرونا وائرس میں مبتلا 4707 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار دو سو ہے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 117 ہے حبکہ سندھ میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 251 تک جا پہنچی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شمار کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار 392 ہو چکی ہے جب کہ صوبہ بلوچستان میں 23 ہزار 655 کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 78 ہزار 560 تک جا پہنچی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک دن کے دوران پورے ملک میں 13 ہزار پانچ سو ستر افراد کو کرونا کی مکمل ویکسین لگائی گئی ہے اور مجموعی طور پر ملک پاکستان میں لگائی جانے والی مکمل کرونا ویکسین والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 518 ہوچکی ہے جب کہ ملک پاکستان میں اب تک کرونا ویکسین کی ایک ڈوز جن افراد کو لگائی گئی ہے ان کی تعداد 18 لاکھ 59 ہزار 208 ہو چکی ہے۔