فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا آج چاند نظر آنا ممکن نہیں
انہوں نے مزید بھی کہا کہ جن لوگوں نے سعودیہ کے ساتھ عید منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر رمضان کا اختتام نہ کیا جائے صرف اتنا کہیں کہ ہم نے عید افغانستان اور سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شروع ہو گیا ہے جس کی سربراہی مولانا عبدالخبیر کر رہے ہیں
اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہیں آج مطلع ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند نظر نہیں آ رہا تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیمائش 12 مئی کی رات 12 بج کر 1 منٹ پر ہو چکی ہے اب کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی اگر شہادتیں موصول ہوئیں تو کچھ ہی دیر میں فیصلہ کر لیا جائے گا