ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز عید الفطر کے دن روزہ رکھا گیا جب کہ آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات 11:00 کے بعد پورے پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے باعث کل پورے پاکستان میں عید الفطر منائی گئی تھی۔ تاہم پاکستان کا ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں عید الفطر منائے جانے والے دن بھی روزہ رکھا گیا تھا اور وہ آج عیدالفطر منا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بدنی خیل اور کتی خیل میں گزشتہ روز جب پورے پاکستان میں عید الفطر منائی جارہی تھی تو وہاں روزہ رکھا گیا تھا۔ تاہم آج ان علاقوں میں لوگوں نے عید الفطر کی نماز مسجد میں ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے متعلق اعلان کے بعد پاکستان میں کچھ گروہ ایسے بھی ہیں جنہوں نے گزشتہ روز پورے پاکستان کے ساتھ عید الفطر منائی ہے تاہم کر آج کے دن وہ روزہ رکھ رہے ہیں۔ آج کے دن روزہ رکھنے کا اعلان مولانا مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا گیا تھا تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے مولانا مفتی منیب الرحمن کے اس اعلان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔