ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردوان کی جانب سے نائیجیریا کے صدر کو ٹیلی فون پر کال کی گئی ہے۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر کیے جانے والے تشدد اور ظلم پر عالمی رویے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترک میڈیا نے بیان جاری کیا گیا ہے کہ دوران گفتگو طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ اسرائیل دراصل ایک غیر قانونی ریاست ہے جو کہ انصاف کا نون اور ضمیر سے ماورا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کو سبق سکھایا جائے۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان کی جانب سے یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ نائجیریا اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کیے جانے والے تشدد اور بربریت کے معاملے پر فلسطینیوں کی حمایت کرے گا اور ایس ایل کی مذمت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کئے جانے والے ظلم اور تشدد کے 109 فلسطینی کی شہادت حاصل کر چکے ہیں جبکہ 600 سے زائد فلسطینی زخمی حالت میں موجود ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے پچھلے جمعۃ المبارک کے دن تراویح کی نماز پڑھتے ہوئے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں گھس کر حملہ کیا گیا تھا جس میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔ جس کے جواب میں فلسطینی مجاہدوں کی جماعت حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ کے ساتھ حملے کیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سات اسرائیلی جہنم واصل ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہے۔