بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو نماز عید بھی ادا نہ کرنے دی
ذرائع کے مطابق بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو عید کی نماز بھی نہ پڑھنےدی اس کے علاوہ بھارتی فوج نے نقل و حمل روکنے کے لیے رکاوٹیں لگا دیں
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے ساتھ عید منائی گئی لیکن بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتےہوئے کشمیریوں کو نماز نہ ادا کرنے دی
مسجد حضرت بل تاریخی جامع مسجد اور دیگر مساجد پر عید نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ملی اس کے علاوہ نقل و حمل پر بھی پابندی لگا دی
کے ایم ایس کے مطابق پلوامہ کے علاقے سے بھارتی فورسز نے ایک خاندان کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ 70 سالوں سے کشمیر پاکستان کے ساتھ عید منا رہے ہیں