ذرائع کے مطابق ضلع پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جنوبی پنجاب کے متعلق اعلان کیا گیا ہے کہ آنے والے سالوں میں جنوبی پنجاب کے لیے ترقیاتی پروگرام علیحدہ سے بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پر زور پروگرام کو دوسرے صوبوں کی طرف منتقل کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے پچھلے حکومتوں کے دور میں جنوبی پنجاب کی عوام غربت اور پسماندگی کی چکی میں پستی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب سے چھینا گیا حق کو اس کا حق واپس کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو عملی طور پر سامنے لایا گیا ہے۔ آئندہ آنے والے سالوں میں ضرور پنجاب کے لیے فنڈز اور پروگرام علیحدہ سے بنا کریں گے اور جنوبی پنجاب کا بجٹ کسی دوسرے صوبہ کو نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ہی جانب سے جنوبی پنجاب کو بطور سکٹریٹ تسلیم کرکے اسے عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اکثراوقات جنوبی پنجاب کے متعلق ترقیاتی پروگرامز کا اعلان کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ جنوبی پنجاب میں کب ترقیاتی پروگرامز کا افتتاح ہوتا ہے۔