حماس کے خلاف اسرائیل کا فوجی آپریشن پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم کا اشتعال انگیز بیان

حماس کے خلاف اسرائیل کا فوجی آپریشن پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم کا اشتعال انگیز بیان

اسرائیلی وزیراعظم نے بیان دیا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کا فوجی آپریشن پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا ساتھ ہی متنبہ بھی کیاکہ ہم امن کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں اس میں وقت لگے گا

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بھی بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اس تشدد کو شدید جھنجھوڑ دینے والا قرار دیا اور کہا کہ یہ فوراً رکنا چاہئے مزید لڑائی خطے کو بحران میں ڈال سکتی ہے

کیتھولک مسیحوں نے بھی اس خون ریزی کو بند کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ کیا ہم واقعی ہی ایک دوسرےکو تباہ کر کے امن بحال کر سکتے ہیں ؟؟ ساتھ ہی انہوں نے ذمہ داروں سے اسے ختم کرنے کی اپیل بھی کی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے القدس میں فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں غزہ نے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی شام سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی حملے کئے جبکہ حماس نے اسرائیل پر 1600 سے زائد راکٹ داغے تھے

غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 16 خواتین اور 10 بچوں سمیت مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 192 جبکہ 1230 افراد زخمی ہیں۔

اسرائیل کے مطابق گذشتہ پیر سے جاری اس کشیدگی میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *