وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ ہر فارم پر اٹھایا جاۂے گا اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل مظالم کے خلاف یوم احتجاج منانے کے لیے تیاری کی ہدایت بھی کی یوم احتجاج جمعہ کے روز منانے کی ہدایت کی گئی
وزیراعظم نے مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کررہی ہے
اجلاس میں وزیراعظم کو شہباز شریف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو بریفنگ دی
انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کےمعاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، شہبازشریف اس لیے بھاگنا چاہتےہیں کہ ان کے خلاف ریفرنس نہ آئے۔
جس پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو چھوڑا نہیں جا سکتا شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں ان سے کسی سے ذاتی مسلئہ نہیں
خیال رہے کہ کچھ روز قبل میاں محمد شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرانے پر ضمانت دے دی گئی تھی اور بیماری کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی گئی تھی
جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک سفر کرنے کے لئے ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کی جانب سے روک دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ابھی تک آپ کے اوپر لگے ہوئے چارجز کو نہیں اٹھایا گیا ہے اور ہمیں آپ کے بیرون ملک جانے کے متعلق کوئی حکم نہیں اور اب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جس کے لیے شہباز شریف نے عدالت سے رجوع کیا ہے