وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری عہدے سے مستعفیٰ

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری عہدے سے مستعفیٰ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کی تحقیقات کے معاملے کی وجہ سے زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات ہونے تک عہدے سے الگ رہوں گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا رنگ روڈ یا کسی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے وزیراعظم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر کسی حکومتی شخصیت کا کسی اسکینڈل میں نام آ جائے تو شفاف تحقیقات کیلئے اور اپنا نام کلیئر کروانے تک اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے۔

انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جانا چاہئے

خیال رہے کہ چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بدعنوانی، بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیا اور نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا

یہ بھی کہا گیا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہو نیب کا تعلق کسی پارٹی، گروپ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے

رنگ روڈ کیس کی وجہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عہدہ چھوڑ دیاہے کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں وہ مستعفی رہیں گے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *