وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ، معصوم شہادتوں پر اظہار تعزیت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ، معصوم شہادتوں پر اظہار تعزیت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربعی سے ملاقات کی

ملاقات میں فلسطین میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر اظہار تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اسرائیلی بربریت رکوانے کے لیے اہم مسلم ممالک سے رابطے کیے ہیں اور عالمی برادری کے ساتھ بھی روابط جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطینی سفیر نے بھرپور حمایت اور یکجہتی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کشیدگی کا آغاز ہوا

غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 16 خواتین اور 10 بچوں سمیت مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 192 ہوگئی جبکہ 1230 افراد زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں

اسرائیل کے مطابق گذشتہ پیر سے جاری اس کشیدگی میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *