طیب اردگان کی امریکی صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید

طیب اردگان کی امریکی صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کی جانب سے اسرائیل کی حمایت نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ہاتھ بھی خون سے آلودہ کر دیے ہیں۔ اب امریکی صدر جو بائیڈن خون سے بھرے ہوئے ہاتھوں سے تاریخ لکھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب ایردگان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہمیں یہ سب کچھ کہنے پر مجبور کیا ہے اسی لئے اب ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل کے فلسطین پر بمباری اور فضائی حملوں کو اسرائیل کا دفاع قرار دیا دیا گیا تاہم اب امریکہ نے اسرائیل کو 738 ملین ڈالرز کا اسلحہ بھی فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ پر مسلسل بمباری اور فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری کی وجہ سے اب تک دس ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہے۔

فلسطینی بمباری اور فضائی حملوں کی وجہ سے اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ عورتیں بھی شامل ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *