بلاول بھٹو زرداری کے پانی چوری کے الزامات پر پنجاب کے وزیر آبپاشی کا بیان بھی سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری کے پانی چوری کے الزامات پر پنجاب کے وزیر آبپاشی کا بیان بھی سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب سندھ کا پانی چوری نہیں کر رہا بلکہ اپنے حصے کا پانی استعمال کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الزامات لگائے گئے تھے کہ سندھ کا پانی چوری کرکے پنجاب کو دیا جا رہا ہے۔ ان الزامات کے ردعمل میں پنجاب کے وزیر آپاشی محسن لغاری کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا ہے۔ محسن لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موسمی اور قدرتی حالات کے باعث پاکستان کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ سندھ کو اس وقت چار فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ پنجاب میں 16 فیصد پانی کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موسمی تبدیلیاں جیسا کہ برفباری کا نہ ہونا، گلیشئیرز کا نہ پگھلنا اور درجہ حرارت نہ بڑھنے کی وجہ سے پورے ملک کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ صبح پنجاب کی جانب سے کپاس کی فصل کی جلدی کاشت کرنے کے لیے سندھ کو اپنا پانی بھی دیا گیا تھا لیکن اب صوبہ پنجاب پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لئے اپنے حصے کا پانی استعمال کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تقریبا پانچ سو کیوسک پانی کوٹری سے سمندر میں داخل ہوتا جا رہا ہے۔ پانی کے متعلق پیدا شدہ مسائل کا حل پانی کے بڑے ذخائر بنانا اور ٹیلی میٹر ی سسٹم ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *