اسرائیل کو ایسی موت ماریں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ، حماس

اسرائیل کو ایسی موت ماریں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ، حماس

فلسطین میں مزاحمتی ٹیم حماس اسرائیل کے ساتھ دوبدو مقابلہ کر رہی ہے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کو للکارتے ہوۂے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور اپنی زمین کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے

انہوں نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوۂے کہا کہ انہیں ایسی موت ماریں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقابلے کے لیے زمینی فضائی اور بحری فوجوں کو بھی میدان میں لاۂے ہم تب بھی ہار نہیں مانیں گے

حماس نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا اور اب تک اسرائیل پر ایک ہزار چھ سو میزائل داغے چکے ہیں

اسرائیل کے قبضہ میں موجود دیہاتی آبادی بھی اٹھ کھڑی ہوئی اسرائیل کے 24 شہروں میں مظاہرے شروع ہو چکے ہیں اسرائیل نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوۂے فوج کا سہارا لیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے

اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر مقامی یہودیوں نے بھی فلسطینیوں پر تشدد شروع کیا حماس نے اسرائیل جارحیت کے مقابلے کے لیے عیاش نامی میزائل کا استعمال شروع کر دیا اور اسرائیلی ائیرپورٹ پر بھی میزائل داغاجس سے یہودی آبادی میں خوف طاری ہو گیا وہ ڈر کر گھروں میں چھپ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ دس روز سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کشیدگی کا آغاز ہوا

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 192 ہوگئی جبکہ 1230 افراد زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں

اسرائیل کے مطابق اس کشیدگی میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *