بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، بھارتی غنڈوں نے ایک اور قدیم مسجد کو شہید کردیا

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر،  بھارتی غنڈوں نے ایک اور قدیم مسجد کو شہید کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت کی جانب سے ایک اور قدیم ترین مسجد کو شہید کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قدیم ترین مسجد کو شہید کرنے کا یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے اندر موجود علاقے رام سہنی گھاٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قدیم ترین مسجد کو شہید کرنے کے لیے انتہا پسند بھارتی انڈوں کی جانب سے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم کے باوجود علاقائی انتہاپسند انتظامیہ کی جانب سےکہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں موجود قدیم ترین مسجد کو گرا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند انتظامیہ کی جانب سے مسجد کو بلڈوزروں اور دیگر اوزاروں سے شہید کرنے کے بعد مسجد کا ملبہ دریا میں بہا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسجد کے ایک ممبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان پر برطانوی حکومت کے دور میں بنائی گئی مسجد میں روزانہ ہزاروں لوگ نماز ادا کرتے تھے اور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی مسجد کے لیے 31 مئی تک اسٹے آرڈر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں موجود انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے غنڈوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ آر ایس ایس انتہائی پسند جماعت خود مودی حکومت کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *