ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں موجود تمام اراکین کی جانب سے اسرائیل کی فلسطین پر جاری تشدد اور ظلم و ستم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر فضائی حملے اور بمباری کی شکل میں تشدد اور ظلم اور جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں اسرائیلی ظلم و ستم اور جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی تھی جسے متفقہ طور پر تمام اراکین کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے۔
ذرائع مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کو معطل کر کے ایوان میں رولز آف پروسیجر پیش کرنے کی ہدایت دی اور خود اسرائیلی جارحیت کے خلاف بنائی گئی قرارداد ایوان میں سنائی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں موجود تمام اراکین کی جانب سے فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والے ظلم و ستم اور تشدد کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور ایوان میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد پر حکومتی ارکان اور اپوزیشن ارکان ایک ہی پیج پر نظر آۓ۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایوان میں پیش کی گئی اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان کی جانب سے بھی منظور کر لی گئی ہے اور ایوان کی جانب سے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجی ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم اور فضائی حملے اور بمباری کو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے اجاگر کیا جائے۔