ویکسی نیشن کے بغیر پاکستانی حج کر سکیں گے یا نہیں اہم خبر سامنے آگئی

ویکسی نیشن کے بغیر پاکستانی حج کر سکیں گے یا نہیں اہم خبر سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں موجود پاکستانی حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کرونا ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث کسی بھی پاکستانی کو حج سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود پاکستانی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کونا ویکسی نیشن کے باعث کسی بھی پاکستانی کو حج کی سعادت سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔ پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ اگر سعودی حکومت کی جانب سے ایسٹرا زینیکا ویکسین یا فائزر ویکسین کی شرط رکھی بھی گئی تو پاکستان کے پاس لاکھوں کی تعداد میں یہ دونوں کروناویکسین موجود ہیں۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اگر ایسٹرا زینیکا یا فائزر کرونا ویکسین کی شرط رکھی گئی تو چند دنوں میں پاکستان کے اندر ان دونوں ویکسینز کی بڑی کھیپ آنے والی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے حاجیوں کے متعلق ابھی تک کہ سعودی حکومت کی جانب سے کسی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ حاجیوں کے متعلق خاص ویکسینیشن کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبریں افوا ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے حج کے متعلق پالیسیوں کا اعلان 27 مئی کو کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *