نواز شریف کی شیخوپورہ میں موجود زمین کی نیلامی آج ہوگی

نواز شریف کی شیخوپورہ میں موجود زمین کی نیلامی آج ہوگی

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی ضلع شیخوپورہ میں موجود اراضی کی نیلامی آج کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام 88 کنال کی اراضی ہے جب کے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کے ترجمان فیصل جاوید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج 88 کنال چار مرلہ اراضی کی نیلامی کی جائے گی جب کے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اراضی کی نیلامی کے متعلق اشتہار پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخوپورہ ضلع انتظامیہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ شیڈول ریٹ کے مطابق اراضی کی قیمت ستر لاکھ فی مرلہ کے حساب سے مقرر کی گئی ہے تاہم اراضی کی نیلامی کے بعد حاصل ہونے والی رقم کو قومی خزانے میں شامل کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کال ڈیپازٹ جمع کروائے بغیر اراضی کی نیلامی کی بولی میں شامل نہیں ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی اراضی کی نیلامی کو رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست گزاروں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ اراضی کی نیلامی کو رکوانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اسی وجہ سے متبادل فورم موجود ہونے کی وجہ سے ہائی کورٹ ایکٹ 199 کے تحت ان درخواستوں کو نہیں سن سکتی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *