وزیراعظم عمران خان نہ خود کرپٹ ہے نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے دینگے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان نہ خود کرپٹ ہے نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے دینگے: فردوس عاشق اعوان

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نہ خود کرپٹ ہیں اور نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کوئی پیار سے جان بھی لے سکتا ہے مگر بلیک میلنگ سے ان کا بال تک نہیں لے سکتا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تھے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ تحریک انصاف کے تمام ممبرز آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غلام سرور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غلام سرور ہو یا پھر کوئی اور تحفظات کے لئے مناسب فورمز پر بات کی جانی چاہیے۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بجٹ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی ممبر علیحدہ ہو کر اپنی سیاست کی خود کشی نہیں کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ تو کرپٹ ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کو کرپشن کرنے دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سیاسی یتیموں کے ٹولے میں موجود کنیزوں اور درباریوں کے درد کے متعلق بخوبی علم رکھتے ہیں۔ وزیراعظم جانتے ہیں کس کس سرجری کب ہونی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *