ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے امتحانات کے متعلق بڑا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے امتحانات کے حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا لکھنا تھا کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے امتحانات اور دیگر ٹیسٹ لینے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برائے مہربانی امتحانات کی اجازت لینے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم کو درخواست لکھیں جائیں۔ اس درخواست میں طلباء کی تعداد، امتحانی مراکز اور کرونا ایس او پیز کے متعلق تفصیل سے بتایا جائے۔ اگر تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے تو امتحانات کی فوری طور پر اجازت دے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ پاکستان کے تمام شہر جہاں کونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں تمام تعلیمی ادارے 24 تاریخ کو کھول دیئے جائیں گے اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لے جائیں گے۔