چور ڈاکو کہتے کہتے ملک کا کیا حال کر دیا، شہباز شریف

چور ڈاکو کہتے کہتے ملک کا کیا حال کر دیا، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت سے کس نے این آر او مانگا ہے ؟ ہم نے سستی بجلی پیدا کی ؟ لیکن آج کیا ہو رہا ہے ؟

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۂے کہا کہ چور ڈاکو کہتے کہتے ملک کا کیا حال کر دیا مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈینگی کا مقابلہ کیا تو ہمیں ڈینگی برادران کا نام دیا گیا یہ ایسی حکومت ہے جو ویکسین کا بھی انتظام نہیں کر سکی خیرات میں ملی ہوئی ویکسین عوام کو دے رہے ہیں

ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے جیسے چینی ایکسپورٹ کی منظوری دے کر بعد میں امپورٹ کا حکم دے دیا تھا بالکل اس طرح ونگ روڈ کی توسیع کی منظوری دی اور بعد میں خود ہی شور مچایا

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں 4 میٹرو اور موٹرویز بنائی گئ ہیں لیکن ایک بھی روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی

انہوں نے کہا کہ حکومت سے کس نے این آر او مانگا مجھے تکلیف پہنچانے کے مختلف ہتھکنڈے اپنائے گئے زمینوں پر سلایا جاتا رہا بیرون ملک جانے سے بھی روکا جو کہ توہین عدالت ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *