آج نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وزیرخارجہ نے شرکت کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۂے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بس بہت ہو گیا اب جنگ بند ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو روکا جاۂے اسرائیل نے فلسطین پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی ادارے اسرائیل سے اس بربریت کی بازپرس کریں سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتی جوکہ افسوس ناک ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے بربریٹ کی انتہاکردی ہے سینکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں غزہ اجڑچکا ہے وہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے روشنی صرف اسرائیلی میزائلوں کی ہے اگر آج ہم کچھ کرتے ہیں تو یہ تاریخ کا حصہ بن جاۂے گا انہوں نے جنرل اسمبلی سے عالمی فوج بنانے کا مطالبہ کیا
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا فلسطین سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اسرائیل نے انسانیت کے خلاف قدم اٹھایا اس کا محاسبہ ہونا چاہئے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اک فوج بننی چاہئے انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں جب وہ تاریخ لکھتے ہیں آج جو ہم کریں گے وہ تاریخ میں لکھا جاۂے گا فلسطینیوں کو خاموش نہیں کروایا جا سکتا ہم فلسطینیوں کے حق میں بات کرنے آئے ہیں
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو کوئزیس نے بھی جنگ بندی پر زور دیا
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد213 ہوگئی جبکہ 1550 افراد زخمی ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں بمباری کے نتیجے میں کوووڈ کی واحد لیب تباہ ہو گئی اسکول یونیورسٹیاں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہسپتال بھی تباہ ہو گئے انفراسٹرکچر تباہ ہوکر رہ گیا ہے