ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین منگوانے میں کی قیمت کی پرواہ نہ کریں۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پاکستان میں بنائے یا باہر سے درآمد کریں۔ یہ مشین بھروسہ کے قابل ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بتایا گیا کہ آٹھ لاکھ ووٹنگ مشین منگوانے سے ایک سو ساٹھ ارب روپے خرچ ہوں گے۔ جس پر عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ لوگ الیکٹرونک ووٹنگ مشین منگوایں ان کی قیمتوں کی پرواہ نہ کریں۔ مگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین نے قابل بھروسا ہونی چاہییں۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو استعمال کرنے کے لیے بیشتر نکات پر رضامندی کا اظہار کر دیا گیا ہے۔ تاہم چند نکات ایسے ہیں جن پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعتراضات سامنے آۓ ہیں۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق چند نکات جو الیکشن کمیشن کے اعتراض کا باعث بنے ہیں۔ ان اعتراضات کو دور کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے کام لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ہدایت کرنے کے بعد نادرا نے بیرون ملک سلیکٹڈ کنسلٹنٹ کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین منگوانے کے لیے ڈیٹا فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔