جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فورسز کی مسجد الاقصی میں کاروائی ، نمازیوں پر تشدد

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فورسز کی مسجد الاقصی میں کاروائی ، نمازیوں پر تشدد

اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی مسجد میں کاروائی کی اور نمازیوں پر تشدد کیا

ذرائع کے مطابق مسجدالاقصی میں نمازی جمعہ پڑھنے آۂے تھے اور جمعہ کے بعد خوشی منارہے تھے جب اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور نمازیوں پر شیلنگ کی

آج صبح ہی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیزفائر ہوا تھا لیکن اب صیہونی فوج نےایک پھر خلاف ورزی کی اور نمازیوں پر شیلنگ کی خواتین اور بچوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور شیل فائر کیے جس کی وجہ سے بچے اور خواتین زخمی ہوۂے اس کاروائی کے بعدمسجد کےصحن میں بھگدڑ مچ گئی

جنگ بندی کے معاہدے کے بعد فلسطین میں جشن منایا گیا تھا غزہ میں بھی جشن منایا گیا افراد سڑکوں پر نکلے پرچم لہرا کر خوشی کااظہار کیا نوجوانوں نے حماس کے جھنڈے بھی لہراۂے مٹھائیاں بھی تقسیم ہوئیں لیکن اسرائیلی میں اس کے برعکس ماحول تھا وہاں اسرائیلی وزیراعظم کوغم وغصے کا سامنا کرنا پڑا اسرائیلی وزیراعظم نے اسے بڑئ کامیابی قرار دیا

واضح رہے کہ مصرنے اس جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے تھے امریکہ نے مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور کہا تھا کہ مصر کی کوشش قابل ستائش ہے حماس نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کی تھی حماس نے فلسطینیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ یہ فتح کی خوشی ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کی ذمہ داری ہے کہ مذاکرات کریں

خیال رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 11 روز کے دوران اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں 232 افراد شہید ہوۂے اور 1900 سے زائد زخمی ہوۂے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *