بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکی منظوری بھی دے دی گئی ہے

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی اور یہ بھی کہا گیا کہ کابینہ 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے

رواں مالی سال کی پہلی، دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے گھریلو صارفین کے لیے ریٹ کم از کم 23 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 روپے مقرر کیا تھا

کمرشل پانچ کلو کم لوڈ پر 28روپے پانچ کلو واٹ سے زیادہ لوڈ پر 24 روپے مقرر کی گئی تھی صنعتی سیکٹر میں 25 کلو واٹ تک پیک آورز کی قیمت 25 روپے مقرر کی گئ

وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے نفاذ سے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کو ہدایت کی ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *