مسلم لیگ ق کے ارکان پارلیمنٹ کا فلسطین کے لیے بڑا قدم

مسلم لیگ ق کے ارکان پارلیمنٹ کا فلسطین کے لیے بڑا قدم

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے ارکان نے پارلیمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ایک تنخواہ فلسطین ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان اپنی ایک تنخواہ فلسطین علی فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود پاکستان مسلم لیگ قاف کے تمام وزراء، سینیٹرز، اور دیگر تمام ارکان اپنی اپنی ایک تنخواہ فلسطین کے لئے مختص کردہ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ہر کارکن اور پاکستانی قوم مل کر فلسطینی بھائیوں کی امداد کریں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کی بڑھ کر مدد کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *