ذرائع کے مطابق پاکستان اور چائنہ کے درمیان دوستی کے 70 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دوست ملک چائنہ کے درمیان دوستی کے ستر سال کی تکمیل ہوچکی ہے۔ اس طویل مدت کی دوستی کے پیش نظر پاکستانی گلوکار اور چائنا کی گلوکارہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی گلوکار علی ظفر اور چائنہ کی ایک گلوکارہ کی جانب سے ایک مشترکہ گیت جاری کیا گیا ہے۔ اس گیت میں پاکستان اور چائنہ کے مابین 70سالہ دوستی پر اہم جملے کہے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی گلوکار علی ظفر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پاکستان اور چین کے درمیان ستر سالہ دوستی کے پیش نظر بنایا گیا یہ گیت پوسٹ کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مطابق پاکستانی گلوکار علی ظفر کی جانب سے گیت پوسٹ کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس گانے کے لیے میں نے تھوڑی سی چائنیز لینگویج بھی سیکھ لی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اس پاک چین دوستی کے مشترکہ گانے میں چائنیز زبان میں گانا گاتے بھی نظر آئے ہیں۔