محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سوائے کوئٹہ کے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم بلوچستان کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے 24 میں سے کھول دیئے جائیں گے۔ تاہم صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سیکرٹری تعلیم کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کوئٹہ میں تمام تر تعلیمی ادارے فلحال بند رہیں گے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکرٹری تعلیم بلوچستان کی جانب سے نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے ساتھ ساتھ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر یقینی طور پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم بلوچستان شیر خان باز آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے کرونا وائرس کی شرح 5 فیصد کی شرح سے کم علاقوں میں سکول کھولے جا رہے ہیں جبکہ کوئٹہ میں کرونا وائرس کی شرح آٹھ فیصد ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم کوئٹہ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق بھی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعلیمی اداروں کے کھولنے کے متعلق اعلان کیا گیا تھا جب کے صوبہ پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا تھا کہ پہلے مرحلے میں 16 اضلاع کے اندر تعلیمی اداروں کو کھولا جائے گا۔ ‏ان 16 اضلاع میں کرونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے کم ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *