ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ کے شہر نیویارک میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ نیویارک میں فلسطین امن مشن کے لئے اجلاس میں شریک ہونے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ نیویارک میں آج شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کیا گیا۔ اپنے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ کیا ہے ساتھ ہیں بھی اور نہیں بھی؟۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کے متعلق کہا گیا کہ آپ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں بھی اور نہیں بھی، یہ سب کیا ہے؟ وزیراعظم پاکستان عمران خان ہمارے رہنما ہیں۔ عمران خان پر اعتماد ہے تو پھر یہ اگر مگر کیوں؟
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم پاکستان عمران خان پر جہانگیر ترین گروپ کو اعتماد ہے تو مکمل اعتماد کریں۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ انتقام نہیں لینا چاہتے۔
چینی مافیا کے متعلق وزیر خارجہ نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چینی مافیا شروع سے ہی حکومت پاکستان کو بلیک میل کرتا ہے۔ میں وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ ڈٹ جاؤ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل ہی “جہانگیرترین گروپ ” کے نام سے ایک گروپ بنایا گیا ہے۔ گروپ بننے کے بعد گروپ سربراہان کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کو بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کی جانب سے اعلان جاری کیا گیا تھا کہ ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے جبکہ سعید اکبر نوانی صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے۔