لندن اور پیرس کے ہزاروں افراد کی فلسطین کے ساتھ محبت، اسرائیلی جارحیت کے خلاف باہر نکل آئے

لندن اور پیرس کے ہزاروں افراد کی فلسطین کے ساتھ محبت،  اسرائیلی جارحیت کے خلاف باہر نکل آئے

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لندن اور پیرس میں ہزاروں افراد اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر جاری تشدد اور جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور خوب احتجاج کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت اسرائیل کی فلسطینی شہریوں پر کی گئی جارحیت اور تشدد اور ظلم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لندن میں ہزاروں افراد اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل اور ان کے گھر کو تباہ کرنے اور متعدد فلسطینی شہریوں کو زخمی کرنے کا حساب لینے کے لئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگ اسرائیل سے فلسطین میں دو سو چالیس افراد کی جانوں کا ضیاع کا حساب مانگ رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لندن میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرے کی اور جلوس نکالے۔ ان مظاہروں اور جلوس کو کنٹرول کرنے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے باعث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دوسری جانب پیرس سمیت فرانس کے کئی شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ فرانسیسی شہریوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ فرانس سے جلد از جلد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کرے۔

دوسری جانب اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی ہزاروں افراد کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *