بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں مگر بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت نیویارک میں فلسطین امن مشن کے لیے موجود ہیں۔ تاہم وطن واپسی سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات کو بگاڑنے والا بھارت ہے اب بھارت کو ہی ازالہ کرنا پڑے گا۔ پاکستان آج تک گفتگو سے نہیں گھبرایا۔ کیونکہ پاکستان سچا ہے اور ہمارا موقف ہمیشہ سے مضبوط اور درست ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس طرح فلسطینیوں کی صورتحال ہے اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی صورتحال ہے۔ فلسطینیوں کی موجودہ حالت دیکھ کر آنکھیں نم ہوتی ہیں۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر روزانہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کے جنازہ پڑھنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری کو کہا ہے کہ اگر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا تو خطے میں امن قائم نہیں ہوگا اور اگر مقبوضہ کشمیر میں امن نہیں ہوگا تو پورے برصغیر میں امن قائم نہیں ہو سکے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *