ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں سلامتی کونسل کی جانب سے مذاکرات کے بعد اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کیے گئے تشدد اور جارحیت کے متعلق کا پہلا بیان جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے مذاکرات کے بعد پہلے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین جنگ بندی کی مکمل پاسداری کریں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکین کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ فلسطین کے شہریوں کے لیے فوری امداد کا اعلان کیا جائے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ امریکی مندوب کی حمایت سے جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی مندوب کی جانب سے سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز پہلے فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ کو بند کر دیا گیا تھا۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری سے 240 فلسطینیوں نے شہادت حاصل کی تھی۔ شہید ہونے والے افراد میں بچوں کی تعداد 63 تھی۔ جبکہ بمباری اور فضائی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد انیس سو سے زائد ہے۔