چینی کمپنی سے خریدی ہوئی کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے

چینی کمپنی سے خریدی ہوئی کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے چینی کمپنی سے خریدی گئی کرونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چائنا میں تعلقات مزید بہتر سے بہتر رہے چلے جا رہے ہیں۔ یہ دونوں دوست ممالک ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔ اسی لئے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر چائنہ کی جانب سے پاکستان کو بھرپور مدد کا اعلان کیا گیا ہے اسی سلسلے میں چائنا پاکستان کو کرونا ویکسین کی خوراک مہیا کر رہا ہے۔ گزشتہ روز چائنا میں کسی کمپنی سے خریدی گئی کرونا ویکسین کی ایک بڑی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کروناویکسین کو لانے کے لئے پاکستان ایئر ویز کی پرواز کی مدد لی گئی ہے جو کہ گزشتہ روز 20 لاکھ کرونا ویکسین کی ڈوز لے کر پاکستان پہنچ چکا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ 20 لاکھ کرونا ویکسین کی ڈوزز سائنو ویک نامی کرونا ویکسین کی ہیں۔

ذرائع جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی کرونا ویکسین کی کھیپ کو پاکستان ایئر ویز کے وئیر ہاؤس میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان دوست ملک چائنہ سے “سائنو ویک” نامی کرونا ویکسین کی ڈوزز پہلے بھی منگوا چکا ہے۔ چین کی ایک کمپنی سائنو فارم سائنو ویک کرونا ویکسین کو تیار کیا ہے۔ تین مرحلوں میں مختلف تجربات کے بعد اس ویکسین کو 79 فیصد موثر قرار دیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *