امریکا سے ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا امریکہ میں ایک مگر مچھ برگر کی تلاش میں ریسٹورنٹ پہنچ گیا جسے دھر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیانے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں آنے والوں کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب اچانک کہیں سے ایک مگرمچھ نکل آیا۔
بتایاگیا کہ مگرمچھ بھوکا تھا جس کے باعث ’بھوکے‘ مگرمچھ نے کئی گاہکوں کا پیچھا بھی کیا تاہم وہ کسی کو نہ پکڑ سکا لیکن خود پکڑا گیا۔ پولیس نے مگرمچھ کو ’گرفتار‘ کر لیا
مگرمچھ چھ فٹ لمبا تھا اور اس نے پارکنگ میں لوگوں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں اسے پکڑ لیا گیا
عملے نے فوری طور پر کارروائی کی اور مگرمچھ کا منہ باندھ کر بے بس کر دیا۔
اس حوالے سے ٹویٹ کی گئی جس میں مگرمچھ کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہو سکتا ہے وہ بہت زیادہ بھوکا ہو اور چیز برگر کی تلاش میں آیا ہو لیکن اس نے لوگوں کو بہت زیادہ خوف زدہ کیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مگرمچھ کو اس کی مناسبت سے موزوں جگہ پر لے جا کر چھوڑ دیا گیا