یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کو عہدے فارغ کردیا گیا

یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کو عہدے فارغ کردیا گیا

ذائقہ کے مطابق یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کو گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے کی جانب سے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کو مالی بے قاعدگیوں، اختیارات کے غیر قانونی استعمالات اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے اعلامیہ کیا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا جو کہ چانسلر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ ان کی جانب سے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیورسٹی اور سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر جمال خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجوہات غیر قانونی بھرتیاں، اپنے اختیارات کا غلط استعمال اور مالی بے قاعدگیوں بتائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی کے شاہ فرمان کی جانب سے صوبائی اور گورنر کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر وائس چانسلر آف یونیورسٹی آف سوات اور 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ لائیو سائنسز کے ڈین ڈاکٹر حسن شیر کو پرو وائس چانسلر آف یونیورسٹی آف سوات مقرر کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حسن شیر کو دو سال کے دورانیہ کے لیے پرووائس چانسلر آف یونیورسٹی آف سوات مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *