ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نوجوانان پاکستان سے خطاب کیا گیا ہے۔ خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کے لیے بڑے اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم پاکستان کا نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے اور روزگار یا تو پرائیویٹ سیکٹر سے ملتا ہے یا پھر لوگ اپنا کاروبار شروع کر لیتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ 70 ہزار اسکالرشپس نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لئے دیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پچاس ہزار سکالرشپ ہائر ٹیکنالوجیز کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے سمیت پاکستان میں موجود نوجوانوں کے لیے ایک سو ارب روپے کے قرضے بھی دیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں موجود نوجوانوں کے پاس کاروبار کے آئیڈیاز ہیں تو انہیں میرٹ کی بنیاد پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اپنا کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے اور ملک بھی ترقی کرے گا۔
وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ کی کوشش رہے گی کہ ہرسال نوجوانوں کے لئے مزید فنڈز شامل کیا جائیں۔