خطرناک کیمیکلز سے بھرا ہوا جہاز بلوچستان کے ساحل پر لنگرانداز ہو گیا

خطرناک کیمیکلز سے بھرا ہوا جہاز بلوچستان کے ساحل پر لنگرانداز ہو گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحل پر انتہائی خطرناک کیمیکلز سے بھرا ہوا جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرپول کی جانب سے جہاز کو بلوچستان کے ساحل پر لنگر انداز ہونے سے روکا گیا تھا تاہم جہاز کے کپتان کی جانب سے انتہائی صحت کے لیئے خطرناک کیمیکلز سے بھرے ہوئ جہاز کو بلوچستان کے ساحل گڈنی پر دھوکے سے لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی جانب سے پاکستانی حکام کو انتہائی خطرناک کیمیکلز سے بھرے ہوئے جہاز کے متعلق 22 اپریل آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انتہائی خطرناک کیمیکلز جو صحت کو بہت خراب کر سکتے ہیں سے بھرے ہوئے جہاز کو بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحل پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تب جہاز کا رخ تبدیل کر کے اور اس کا نام تبدیل کر کے اسے بلوچستان کی طرف موڑ لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے کپتان کی جانب سے 30 اپریل کو جہاز بلوچستان کے ساحل گڈانی کے مقام پر لا کر انداز کر دیا گیا تھا۔ دوسری طرف بلوچستان کی ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے جہاز پر کام روک کر جہاز میں موجود کیمیکلز کے نمونے حاصل کرکے نے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *