ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ سے خفیہ اطلاع ملنے پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔ سی ٹی ڈی کو کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کے چھاپے مارنے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے مزاحمتی فائرنگ کی گئی۔ جس کے جواب میں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر بیشتر حملوں میں ملوث تھے جب کے ان چاروں دہشت گردوں سی کافی مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چار دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ دو دہشتگرد موقع سے فرار بھی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم دوسرا موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دوران تفتیش دہشت گرد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملزم سے آٹھ کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے تاہم مزید تفتیش کے لیے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ بھی کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سٹیڈیم کاموں کا بتانا تھا کہ یہ دونوں دہشت گرد پولیس اور رینجر پر کئی حملوں میں ملوث تھے تاہم ان میں سے ایک دہشت گرد بم بنانے کا ماہر ہے۔