ذرائع کے مطابق یونائٹیڈ عرب امارات میں ایک شوہر اور بیوی کے درمیان عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ بیوی نے شوہر کا موبائل فون چیک کیا تو شوہر نے بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا جس پر عدالت کی جانب سے بیوی کو جرمانہ عائد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ایک شخص کی جانب سے اپنی بیوی پر مقدمہ دائر کروایا گیا ہے۔ مقدمے میں شخص نے اپنی بیوی پر الزام لگایا ہے کہ اس کی بیوی نے اس کا موبائل فون چیک کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی راس الخیمہ کے عدالت کی جانب سے بیوی کو شوہر کا موبائل فون چیک کرنے پر قصور وار ٹھہراتے ہوئے پانچ ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ بیوی پانچ ہزار درہم اپنے شوہر کو بطور جرمانہ ادا کرے گی۔
پانچ ہزار درہم جرمانہ کے ساتھ ساتھ عدالت کی جانب سے بیوی کو عدالتی اخراجات اور وکیلوں کے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق بیوی نے اپنے شوہر کے موبائل فون میں موجود مواد کو غیر اخلاقی طور پر استعمال کیا۔ بیوی کی جانب سے اپنے شوہر کے موبائل فون سے تصاویر ویڈیوز شوہر کے گھر والوں کو شیئر کی گئیں۔ نتیجتاً بیوی کی جانب سے شوہر کے موبائل فون میں موجود ڈیٹا کو شوہر کی بدنامی کے لئے استعمال کیا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل کے جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بیوی کو سائبر کرائمز کے قوانین کے مطابق قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور بیوی کے اس اقدام کی وجہ سے شوہر کی اخلاقی سماجی اور مالی سا کھ کو نقصان پہنچا ہے۔