ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے مزدور کی ماہانہ اجرت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں اب مزدور کی ماہانہ اجرت 17 ہزار روپے سے بڑھا کر اکیس ہزار روپے کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گے اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ آنے کے بعد بھی سرکاری ملازمین کو ایڈ ہاک بھی دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشکل ترین مالی حالات کے باوجود بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہمیشہ سے سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے کوششیں کرتے رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے فروری میں گریڈ 1 سے لے کر 19 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبوں کو بھی حکم دیا گیا تھا کہ صوبائی حکومتیں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں۔