بل گیٹس کا آرمی چیف سی ٹیلی فونک رابطہ، انسدادِ پولیو کے حوالے سے تبادلہ خیال

بل گیٹس کا آرمی چیف سی ٹیلی فونک رابطہ، انسدادِ پولیو کے حوالے سے تبادلہ خیال

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے انسداد پولیو اور کرونا وائرس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کی انتھک خدمت کو سراہا گیا ہے جب کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری مہم کی تعریف کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولیو کے خاتمہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد پولیو قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب تک ایک بھی بچہ پولیو وائرس میں مبتلا نہیں ہوگا تب اسے کامیابی کہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پولیو ٹیم اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل ستائش اور کارفرما ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *