سینٹ میں سی پیک اتھارٹی کا بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

سینٹ میں سی پیک اتھارٹی کا بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی جانب سے سی پیک اتھارٹی بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی بل کے مطابق سی پیک اتھارٹی کو قائم کیا جائے گا جس کا چیئرمین چیئرپرسن کو بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ میں سی پیک اتھارٹی کے بل کی منظوری کے معاملے پر اوپوزیشن سینٹ سے واک آوٹ کر گئی تھی۔ تاہم دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سید صفدر رضا گیلانی کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ انہیں سی پیک اتھارٹی بل کی منظوری سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ تاہم سینٹ میں سی پیک اتھارٹی بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔ اس بل کے مطابق سی پیک اتھارٹی کو قائم کیا جائے گا اور چیئرپرسن کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق او پوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت سی پیک اتھارٹی بل کو آخر میں اضافی جھنڈے کے طور پر لائیں جب تمام لوگ چلے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کل لے آئیں تاہم حکومت کی جانب سے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں سی پیک اتھارٹی بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔ جب کے قومی اسمبلی پہلے ہی سی پیک اتھارٹی بل کی منظوری دے چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی پیک اتھارٹی بل میں واضح کیا گیا ہے کہ چیئرپرسن کو سیٹ اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے گا جس کا دورانیہ چارسال ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو غیر موثر ثابت ہونے ، نااہل ہونے یا ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے پر اسے عہدے سے ہٹا سکیں گے جب کی سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن اور دیگر اداروں کی جانب سے نیک نیتی سے کیے گئے کام پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آپریشنز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریسرچرز اور دیگر چھ ارکان سی پیک اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کو چار سال کے لئے منتخب کیا جائے گا تاہم ایک شخص دو بار سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا جاسکے گا۔

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کا سی پیک کے منصوبوں کے ساتھ کوئی مالی مفاد وابستہ نہیں ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *