سندھ میں پانی کی شدید کمی، کپاس اور چاولوں کی فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ

سندھ میں پانی کی شدید کمی، کپاس اور چاولوں کی فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ

ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث سندھ میں کاشت کی گئی کپاس اور چاولوں کی فصلوں کے تباہ ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ کو اس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کوٹری بیراج پر پانی کی آمد پچھلے سال کے مقابلے میں آدھی ہو چکی ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوٹری بیراج کی اپ اسٹریم میں پانی گزرنے کی مقدار دس ہزار نو سو سولہ کیوسک ہے جبکہ ڈاؤن سٹریم میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ دھول آنا شروع ہوگئی ہے جس کے باعث سندھ میں کاشت کی گئی کپاس اور چاولوں کی فصلوں خطرے کا شکار ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تونسہ پنجنند کنال کھولنے کی مخالفت کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پانی کی قلت کے معاملے پر دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر ارسا کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں پاکستان پنجاب اور سندھ کے حکام شرکت کریں گے تاہم اجلاس میں پانی کی قلت اور صوبوں کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سہیل انور سیال کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ صرف صوبہ سندھ کے ساتھ ہی پانی کے حوالے سے زیادتی کی جارہی ہے۔ تین صوبوں کی مخالفت کے باوجود ارسا کی جانب سے ٹی پی کنال کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *