شہباز شریف نے آگاہ کیا کہ کل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی بھی شرکت کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس میں ملکی صورتحال اور بجٹ کی صورتحال پر غور ہوگا افغانستان کی صورتحال اور امریکی افواج کے انخلاء کے بارےمیں بات ہوگی
انہوں نے کہا کہ ہم پڑوسی ملک میں امن چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم ایک فورم ہے، یہاں مشاورت اور متفقہ طور پر فیصلے ہوتے ہیں، میری ذاتی کوئی رائے نہیں ہے
شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر جاری ہے مگر ڈیڑھ سال کے عرصے میں حکومت نے کیا اقدام کیا؟ کیا اس سے زیادہ کوئی مجرمانہ غفلت ہوسکتی ہے؟ ہم نے صرف امداد میں ملنے والے ٹیکوں پر اکتفا کیا ہے
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکا شکست کھا چکا ہے مگر اب وہ پاکستان میں بیٹھنا چاہتا ہے، اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکا کو اڈے فراہم کیے تو افغانستان سمیت ایران اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے
انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کو خارجہ کے اصولوں کے بارے میں علم تک نہیں