ذرائع کے مطابق امریکہ میں بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے ملٹری ٹریننگ اور ایجوکیشن کے لیے کثیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے امریکہ میں مجوزہ بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے اس بجٹ میں تربیتی پروگرام کے لئے 35 لاکھ ڈالر کی کثیر رقم مختص کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ جن میں پاکستان کے لیے اکنامک سپورٹس فنڈ کی رقم میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اکنامک سپورٹ فنڈ کی مد میں مختص کی گئی رقم چار کروڑ 75 لاکھ ڈالرز ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب پورے خطے میں ڈرگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے بھی دس کروڑ 78 لاکھ ڈالرز کی کثیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کثیر رقم کا ایک حصہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر سکیورٹی پر خرچ کیا جائے گا جبکہ ایک اور حصہ مکران ساحل کی سکیورٹی پر خرچ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں پاکستان کی صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کے لئے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔