کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اہم اعلان کر دیا گیا

کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اہم اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق کویت کی حکومت کی جانب سے کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت گورنمنٹ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دس سال بعد ٹیکنیکل بزنس اور فیملی ویزے کھول دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات کی گئی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستانی سفیر اور کویت کے وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم سے پاکستانیوں کے لیے کویت کا ویزہ بحال کرنے کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحامد کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے مراسلے کو پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید اور کے کویت کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 2011 سے پاکستان اور کویت کے بند شدہ ویزوں کو کھول دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے فیملی اور بزنس ویزا فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی ورکرز کو معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے کویت کے ویزے فراہم کیے جائیں گے تاہم دوسرے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کو آن لائن ویزے کے لیے اپلائی کرنے کی سہولت دی جائے گی جس سے وہ کویت کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کویت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات ساتھ دہائیوں پر محیط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے لوگوں کے درمیان محبت اور اعتماد کا بڑا رشتہ موجود ہے۔

اس موقع پر پاکستان کا وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستانی کاروباری افراد اور مختلف خاندانوں کو کویت کے ویزے کی بحالی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مشکلات کا سامنا تھا۔ پاکستانی ورکرز کا کویت کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ کویت کا ورک ویزہ بحال ہونے سے پاکستان میں معاشی حالات مزید بہتر ہوں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *