ذرائع کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے عوام کو اعتکاف کے متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے اعتکاف کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوگ اعتکاف کرنا چاہے تو گھر پے کریں۔ ہمارے لئے دوسرے لوگوں کی زندگی بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ کوشش کریں کہ اعتکاف گھر پر ہی کریں۔ اور کوشش ہوگی کہ عید پر ایم سی او سی کی جانب سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے کیونکہ دوسروں لوگوں کی زندگی بہت اہم ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا واک ان ویکسینیشن کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر رکھنے والے افراد کے لیے واک ان ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سینٹرز پر لوگوں کو تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ لوگ انتظار نہیں کرتے بلکہ ناراض ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہم کسی بھی وی آئی پی کلچر کو پرموٹ نہیں کر رہے البتہ تمام پرائیویٹ ایکسیشن سنٹرز کھلے ہوئے ہیں جو وہاں سے ویکسینیشن کروانا چاہے کروا سکتا ہے۔
چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو تین کروڑ ویکسین کی کمٹمنٹ آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کا حال دیکھیں اور پاکستان کا حال دیکھیں۔ ہمارے ہاں مریضوں کی تعداد سمبلی ہوئی ہے ہمیں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اور روزانہ شکرانے کے نفل ادا کرنے چاہیے۔
وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں افطاری سے لے کر سحری تک لاک ڈاؤن کرنا بہت موثر ثابت ہوا ہے۔ اس لاک ڈاؤن سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ لاہور میں لگایا گیا لوک ڈاؤن سب سے بہتر رہا ہے جتنے مریض کرونا وائرس میں مبتلا ہوتے ہیں اتنے ہی مریض اگلے دن صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
لاہور میں کرونا وائرس کی شرح کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں 30 فیصد کورونا وائرس کی شرح اب گر کر 18 فیصد تک آگئی ہے۔ اگر اسی طرح سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا رہا تو اس سے تیسرا مزید بھی کم ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ اب پنجاب کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر آکسیجن کی قلت پیدا ہوتی ہے تو کابینہ کمیٹی کی اجازت سے ہسپتال میں ہیں آکسیجن جنریٹر لگا سکتے ہیں۔