بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید 28 افراد میں کرونا وائرس موجود

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید 28 افراد میں کرونا وائرس موجود

ذرائع کے مطابق دوسرے ممالک سے پاکستان کی طرف سفر کرنے والے پاکستانیوں میں کرونا وائرس سے کے مثبت کیسس کا اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ملک پاکستان میں آنے والے 28 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کراچی لاہور اور پشاور کے ائیر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تشکیل سامنے آ رہی ہے تاہم اس سلسلے میں رپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد پر انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پشاور میں موجود باچا خان ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم باچا خان ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی ریپڈ ٹیسٹنگ بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی ایئرلائن کا استعمال کر کے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے 28 افراد کرونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے تمام کرونا پوزیٹیو مسافروں کو قرنطینہ کر کے کھانے کے باکسز فراہم کردیئے گئے ہیں۔ باچا خان ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانچ مئی سے اب تک بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں سے 38 مسافر کرونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان ہونے والے کسی بھی مسافروں کو بغیر کرونا ٹیسٹ کے ایئرپورٹ چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اگر کسی مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو وہ قریبی ہوٹل میں خود کے خرچے پر قرنطینہ حاصل کرے گا۔

دوسری جانب محکمہ سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود تمام ایئرپورٹ جہاں بیرون ملک سے پاکستانیوں کی آمد جاری ہے وہاں ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر اس کا افتتاح کر کے محکمہ صحت کی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *