پاکستان میں کرونا ویکسین لگنے کے بعد سامنے آنے والے سائیڈ ایفیکٹس کی رپورٹ جاری کردی گئی

پاکستان میں کرونا ویکسین لگنے کے بعد سامنے آنے والے سائیڈ ایفیکٹس کی رپورٹ جاری کردی گئی

ذرائع کے مطابق ملک پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے جانے والی کرونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت پاکستان کی جانب سے 15 مئی تک لگائی جانے والی کرونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات رپورٹ کی شکل میں شائع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے والے 38 لاکھ افراد میں سے صرف 4329 افراد نے کرونا ویکسین کے سائیڈا یفیکٹس سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کرونا ویکسین لگنے کے بعد منفی اثرات والے 4329 افراد میں سے 35.7 فیصد افراد بخاری یا کپکپی میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ منفی اثرات سامنے آنے والے افراد میں سے 33.1 فیصد افراد کی جانب سے یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ جہاں کرونا ویکسین کا انجکشن لگایا گیا تھا وہاں درد محسوس ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کے منفی اثرات سامنے آنے والے افراد میں سے 15.4 فیصد افراد میں سر درد، جسم میں درد اور فلو جیسی شکایات سامنے آئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کرونا ویکسین لگوانے والے 6.7 فیصد افراد میں ڈائیریا کی شکایت سامنے آئی ہے جب کے بقیہ 8.9 فیصد افراد میں ہلکی نوعیت کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *